
ویمنز ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 5 ستمبر کو ہوگا
کرکٹ شائقین تیار ہو جائیں، ویمنز ایشیا کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ 5 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اپنی ایشیا کپ مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں 5 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ویمنز ایشیا کپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی،
جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کو رکھا گیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی، جبکہ شائقینِ کرکٹ کی نظریں 5 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے پر ہوں گی،
جو ٹورنامنٹ کے سب سے اہم مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔گروپ مرحلے کے اختتام پر دونوں گروپس کی ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پہلا سیمی فائنل 10 ستمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے
اور آئندہ چند روز میں تربیتی کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بھی متوقع ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم حال ہی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچی ہے اور اب ایشیا کپ کی تیاریوں پر توجہ دے گی۔
ویمنز ایشیا کپ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلہ شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوگا، جبکہ قومی ویمنز ٹیم ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھا کر ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔
تو کرکٹ شائقین کیلنڈر پر 5 ستمبر کی تاریخ ابھی سے مارک کر لیں، کیونکہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، جہاں ایک جیت صرف دو پوائنٹس نہیں بلکہ روایتی حریف کے خلاف برتری بھی دلائے گی۔



