بیس بال

جمرود کے چھ بیس بال کھلاڑی انڈر 12 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین روانہ

جمرود کے چھ بیس بال کھلاڑی انڈر 12 چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین روانہ

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) خاور شاہ بیس بال اکیڈمی غنڈی، جمرود کے چھ باصلاحیت کھلاڑی اور ایک آفیشل کوچ انڈر 12 بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے چین روانہ ہوگئے۔

قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہیان، شاہ فہد، نور الحق، مدثر، ابوبکر صدیق اور عبداللہ شامل ہیں، جبکہ سید امین آفریدی ٹیم کے آفیشل کوچ کی حیثیت سے قومی دستے کے ہمراہ چین گئے ہیں۔

روانگی کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ضم شدہ اضلاع راحد گل ملاگوری، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس، پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے رہنما اعجاز احمد آفریدی اور الطاف آفریدی نے کھلاڑیوں اور کوچ کو نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاور شاہ بیس بال اکیڈمی غنڈی، جمرود کے چھ کھلاڑیوں کا قومی ٹیم میں انتخاب نہ صرف جمرود بلکہ پورے ضلع خیبر کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے اور ملک کے لیے کامیابیاں حاصل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!