کرکٹ

ٹیپ میڈ نے پاکستان کے 2026-27 ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے

ٹیپ میڈ نے پاکستان کے 2026-27 ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مینز اور ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو اسٹریمنگ رائٹس tapmad کو دے دیے ہیں،

جس کے تحت شائقین کرکٹ 250 سے زائد میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں اور خواتین کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی لائیو اسٹریمنگ کے حقوقtapmadکو دے دیے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ملک بھر کے شائقین 250 سے زائد ڈومیسٹک میچز tapmadپلیٹ فارمز پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق tapmad ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2026-27 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لائیو اسٹریمنگ حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

معاہدے کے تحت نیشنل چیمپئنز کپ، قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور، پریذیڈنٹ ٹرافی اور کپ گریڈ ون، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس کے علاوہ خواتین کی ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی مقابلے بھی براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سیزن کے دوران 250 سے زائد میچز ٹیپ میڈ پلیٹ فارمز پر لائیو اسٹریم کیے جائیں گے، تاکہ ملک بھر کے کرکٹ شائقین ڈومیسٹک کرکٹ کو آسانی سے دیکھ سکیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہتر موقع مل سکے۔

پی سی بی کے کمرشل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عدنان زیدی نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہtapmad کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعاون ڈومیسٹک کرکٹ کو ملک بھر میں لاکھوں شائقین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور بورڈ tapmadکے اعتماد اور سرمایہ کاری کو سراہتا ہے۔

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ملک گیر سطح پر لائیو اسٹریمنگ نہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ نئی نسل کو بھی کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔

tapmad کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر پاشا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ یہ شراکت داری ان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔ ان کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کی کامیابیوں کی بنیاد ہے اور اسے بھی بین الاقوامی کرکٹ کی طرح زیادہ سے زیادہ نمایاں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ tapmad جدید ڈیجیٹل تجربے کے ذریعے شائقین کو کھیل کے مزید قریب لانے کیلئے پُرعزم ہے۔

اس معاہدے کے بعد پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے 250 سے زائد میچز پہلی بار وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز tapmadکے ذریعے لاکھوں شائقین تک پہنچیں گے، جس سے ملکی کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے میں اہم مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!