کرکٹ

پاکستانی اسکواڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا.

19 اگست سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا

پاکستانی اسکواڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا،

اس سے قبل قومی ٹیم اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے انگلینڈ سلیکٹ الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، جس کا مقصد کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پاکستان کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔انگلینڈ کی قیادت تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریں گے،

جبکہ اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی،

جس کے بعد سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی تھی۔اب قومی ٹیم کی نظریں انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز پر مرکوز ہیں، جہاں گرین شرٹس کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ویسٹ انڈیز میں سیریز برابر کرنے کے بعد اب نظریں انگلینڈ پر ہیں، جہاں 19 اگست سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ بتائے گا کہ قومی ٹیم انگلش کنڈیشنز میں کس حد تک اپنا دم دکھاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!