Gamesدیگر سپورٹس

ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینا نے سڈنی میراتھون جیت لی

سڈنی میراتھون ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینا نے جیت لی

سڈنی: (ویب ڈیسک) سڈنی میراتھون ایتھوپیا کے ایڈیسو گوبینا نے جیت لی، مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 4 منٹ، 42 سیکنڈ میں طے کیا۔ خواتین میں کینیا کی پیریز کی پہلی پوزیشن، 2 گھنٹے، 18 منٹ، 31 سیکنڈز میں دوڑ مکمل کی۔

دنیا بھر سے آئے 30 سے زائد پاکستانی اور پاکستانی نژاد سمیت 40 ہزار سے زائد رنرز کی میراتھون میں شرکت۔

دانش الہٰی پاکستانی رنرز میں سب سے تیز رہے، فاصلہ 3 گھنٹے 29 منٹ 7 سیکنڈ میں طے کیا۔ ویمنز میں ڈاکٹر رابعہ نعیم 3 گھنٹے 52 منٹ 25 سیکنڈ کے ساتھ تیز ترین پاکستانی خاتون رہیں۔

فیضان لاکھانی نے بھی کامیابی کے ساتھ سڈی میراتھون مکمل کی،

پاکستان میں سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھاویریاناکس بھی شریک ہوئے، انہوں نے پاکستان میں اسکولوں کی تعمیر کے لیے رقم اکٹھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!