
ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی اسپین کو شکست دے کر پھر ورلڈ چیمپیئن بن گیا
بلفیئس ہاکی ایرینا، بیلجیم: ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں جرمنی نے اسپین کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-0 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے اور دوسرے کوارٹر میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور پہلے ہاف کا اختتام 0-0 سے ہوا۔
تیسرے کوارٹر میں جرمنی نے فیصلہ کن وار کیا، مائیکل اسٹروتھوف نے گول کرکے جرمنی کو 1-0 کی برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
چوتھے کوارٹر میں اسپین نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے بھرپور حملے کیے، تاہم جرمن دفاع اور گول کیپر نے اسپین کی تمام کوششیں ناکام بنادیں۔
اس کامیابی کے ساتھ جرمنی نے 2002، 2006 اور 2023 کے بعد چوتھی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا اور پاکستان کے چار عالمی ٹائٹلز کے ریکارڈ کو برابر کردیا۔
پاکستان نے 1971، 1978، 1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
جرمنی اور پاکستان اب مینز ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں چار، چار ٹائٹلز کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے کامیاب ٹیمیں ہیں۔
دوسری جانب اسپین کو ورلڈ کپ فائنل میں تیسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپین مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 3 بار فائنل میں پہنچا ہے:
پہلی بار 1971ء میں جب پہلا ہاکی ورلڈ کپ بارسلونا، اسپین میں کھیلا گیا تھا، جہاں فائنل میں اسپین کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ رنر اپ رہا۔
دوسری بار 1998ءمیں کوالیفائی کیا۔ ۔اور تیسری بار 2026ء میں اسپین کی ٹیم سیمی فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر 28 سال بعد فائنل میں پہنچی، جہاں فائنل میں اسے جرمنی کے ہاتھوں 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کوارٹرز کا اسکور ; پہلا کوارٹر: اسپین 0-0 جرمنی ; دوسرا کوارٹر: اسپین 0-0 جرمنی ; تیسرا کوارٹر: اسپین 0-1 جرمنی ; چوتھا کوارٹر: اسپین 0-0 جرمنی ; فائنل اسکور: اسپین 0-1 جرمنی



