ندیم عمر اور اعجاز فاروقی کی جوڑی کراچی کرکٹ کیلئے بہترین قرار

 

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر اور سابق صدر، کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی کے باہمی ہم آہنگی سے کراچی کی کرکٹ کو بام عروج حاصل ہوگا۔ ندیم عمر کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ جبکہ پروفیسر اعجاز فاروقی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے ماسٹرمائنڈ مانے جاتے ہیں دونوں کے ملاپ سے کرکٹ کی ترقی کا ایک نیا باب رقم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار معروف کرکٹ آرگنائزر و میڈیا کوارڈنیٹر امیر اکرم خان نے اپنے ایک اخباری اعلامیہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم عمر اور پروفیسر اعجاز فاروقی دونوں ہی شخصیات کرکٹ کے حقیقی لور ز ہیں اور اس کھیل کی ترقی میں ان کی خدمات کو فراموش کرنا کسی کیلئے بھی ممکن نہیں۔ کوئٹہ گلیڈیٹرکو انتہائی محنت و لگن سے پی سی ایل کی بہترین ٹیم بنانے میں ندیم عمر کا کردار ناقابل فراموش ہے جبکہ پروفیسر اعجاز فاروقی نے چیئرمین زون II، سیکریٹری کے سی سی اے اور صدر کے سی سی اے کراچی کرکٹ کو وہ عروج بخشا جو ماضی میں دیکھنے میں نہیں آتا ۔کراچی کرکٹ کی ترقی و فروغ کیلئے ان دونوں حضرات کی خدمات لائق تحسین ہیں اور انشاء اﷲ اس باہمی ملاپ سے نہ صرف کراچی کی کرکٹ شاندار کامیابیاں حاصل کرے گی بلکہ کھلاڑیوں میں پائی جانے والی احساس محرومی اور بے چینی کا بھی خاتمہ ہوگا۔پروفیسر اعجاز فاروقی ماضی میں کراچی کے کھلاڑیوں کا مقدمہ اکثر و بیشتر لڑتے نظر آئے ہیں اب ندیم عمر جیسی قدآور شخصیت کی صدا بھی کراچی کے کھلاڑیوں کے حق کیلئے ان کے ساتھ بلند ہوگی۔ جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔کراچی کے جملہ زون بھی اب باہم شیروشکر ہیںاور کراچی کرکٹ کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اوران کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ میری خواہش ہے کہ ندیم عمر اور پروفیسر اعجاز فاروقی کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ایک طویل اورناقابل شکست پارٹنر شپ قائم ہو جو ایک مثال بن جائے۔

error: Content is protected !!