لاس اینجلس نے مونٹریال کو ایک صفر سے ہرا دیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکی فٹبال لیگ کے میچ میں لاس اینجلس کی ٹیم نے مونٹرالج کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے، فاتح ٹیم کے معروف کھلاڑی ابراہیمووچ کو مخالف پلیئر کو تھپڑ مارنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔امریکی فٹبال لیگ میں لاس اینجلس گلیکسی اور مونٹریال کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ کھیل کے 41 ویں منٹ میں لاس اینجلس کے سٹار فٹبالر ابراہیمووچ نے حریف کھلاڑی کو تھپڑ دے مارا۔ریفری نے انہیں سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔ میچ کے 75 ویں منٹ میں لاس اینجلس کے پلیئر نے مونٹرالب کی گول پوسٹ پر شاندار حملہ کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی۔

error: Content is protected !!