ماہانہ زیادہ آمدنی میں لیونل میسی کا پہلا نمبر

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ کلاس فٹبالرز کی سب سے زیادہ ماہانہ آمدنی کا میچ بھی سپر سٹار لیونل میسی جیت گئے، ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر کے کھلاڑی بن گئے۔انگلش میڈیا کے مطابق ماہانہ زیادہ آمدن والے فٹبالرز میں بھی لیونل میسی نمبر لے گئے، اسپینش کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے میسی 73 لاکھ پاؤنڈ ماہانہ کماتے ہیں، میسی کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اب اسپین سے اطالوی کلب یووینٹس جوائن کرنے کے باوجود دوسرے نمبر پر ہیں، کرسٹیانو رونالڈو کی ماہانہ آمدن 41 لاکھ پاؤنڈ ہے۔ماہانہ آمدن کی فہرست میں اینٹوئنے گریزمین کے اکاؤنٹ میں 39 لاکھ پاؤنڈ جمع ہوتے ہیں۔ فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ بننے والے نیمار کی ماہانہ آمدن 27 لاکھ پاؤنڈ ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر کے فٹبالر ہیں۔پانچواں نمبر بارسلونا کے لوئس سوآریز جبکہ چھٹے نمبر پر رالج میڈرڈ کے گیرتھ بیل ہیں۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!