ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا اپنا سامان خود وین پر لوڈ کی ویڈیو تیزی سے وائرل


ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیپال پہنچی جہاں اس کے ساتھ ایسا کچھ ہوا جس کی وہ توقع نہیں کرسکتی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جب ایئر پورٹ سے باہر نکلے تو انہیں اپنے کرکٹ کٹس کو خود ہی ٹیمپو میں لادنا پڑا۔

کھلاڑیوں کے ٹیمپو پر سامان لادنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیپال پہنچ گئی۔ کیریبین کھلاڑیوں اور نیپال کے درمیان ٹی 20 کا پہلا میچ 27 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھارت میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ سیریز سے قبل ٹیم کے نیپال پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اپنا سامان خود پک اپ وین میں لوڈ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کا سامان لینے کے لیے ایک پک اپ بھیجا گیا ہے۔

کھلاڑی خود اس میں اپنا سامان لوڈ کرتے نظر آئے۔ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بس کھلاڑیوں کو لینے آئی ہے وہ بھی غیر معیاری تھی۔اس میں سہولیات کا فقدان تھا۔

تاہم ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیکیورٹی موجود ہے۔گور طلب ہے کہ نیپال اور ویسٹ انڈیز اے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 اپریل سے کھیلی جائے گی۔

سیریز کے تمام میچز کیرتی پور میں تریبھون یونیورسٹی گراونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز 27، 28 اپریل ، یکم مئی، 2 مئی اور 4 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیپال کے لیے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ اس کے ذریعہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کر سکتی ہے۔

error: Content is protected !!