چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)350 سے زائد مایہ ناز گالفرز کے ساتھ 38ویں چیف آف ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ ایئر مین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں ہونے والی اس چار روزہ چیمپیئن شپ کا آغاز ائیر وائس مارشل چوہدری احسن رفیق ، ائیر افسر کمانڈنگ ،سدرن ائیرکمانڈ نے نے افتتاحی شاٹ کھیل کر کیا۔ پاکستان گالف سرکٹ کے اس سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں 100سے زائد پروفیشنل گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ جو کراچی کے خوشگوار موسم میں اس انتہائی دلکش لیکن مشکل گالف کورس میں کھیلا جائے گا۔80لاکھ روپے انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ میں ہر روز 18 ہول کھیلے جائیں گے. اس کے علاوہ ہول ان ون کرنے والے گالفر زکے لئے دو چمچماتی گاڑیاں (1300ccاور 1000cc)بھی انعام میں رکھی گئی ہیں۔


چیمپیئن شپ میں پروفیشنل کیٹییگری کے علاوہ سینئر/ جونئیر پروفیشنلز ، ایمیچر ، ایئر مین گالف کلب ممبر ز ، لیڈیز ، ویٹرنز گالفرز حصہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان کے شہرہ آفاق گالفرشبیراقبال نے پہلے راؤنڈمیں بہترین کھیل پیش کیا اور دن کا اختتام 8انڈر پار کے ساتھ کر کے واضح برتری حاصل کر لی ۔اعزاز کا دفاع کرنے والے مطلوب احمد نے 72 اسکور کے ساتھ پار کھیل کر اپنے دن کا کھیل ختم کیا۔

error: Content is protected !!