قائد اعظم ٹرافی کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا

قائداعظم ٹرافی کا افتتاحی رائونڈ مکمل ہو گیا۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ فالو آن کے بعد سدرن پنجاب کی ٹیم 104 اوورز میں 265 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ہارنے والی ٹیم کی جانب سے عمران رفیق اور عثمان صلاح الدین نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ناردرن کے موسیٰ خان اور مہران ممتاز نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن نے چھ رنز کے ہدف کا تعاقب دوسرے اوور میں کر لیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کا میچ ڈرا ہوا۔ دن کی خاص بات سنٹرل پنجاب کے طیب طاہر کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری تھی جنہوں نے 252 گیندوں پر 18 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 152 رنز بنائے۔

 

پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں 61 رنز بنائے۔ جیت کے لیے 338 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم 44 اوورز میں چار وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 134 رنز سے شکست دی۔ جیت کے لیے 370 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم 235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بلوچستان کے خرم شہزاد نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔

error: Content is protected !!