کرکٹ

سلیم ملک نے آئی سی سی سوالات کا جمع تیار کرلیا،آج جمع کرائینگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق قومی کپتان سلیم ملک آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب آج پی سی بی کے انسداد بدعنوانی یونٹ میں جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق سلیم ملک نے ایک مرتبہ پھر کوشش کرتے ہوئے ٹرانسکرپٹ میں پوچھے گئے تمام تر سوالات کا تفصیلی جواب تیار کیا ہے

اور مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے کیونکہ اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلیم ملک کے ابتدائی جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق کپتان میچ فکسنگ سے متعلق سوالات کے جوابات دیں کیونکہ ان کا جواب دینے سے گریز ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کر سکتا۔واضح رہے کہ سلیم ملک آئی سی سی کی جانب سے کلیئر ہو کر کوچنگ کے شعبے میں طبع آزمائی کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!