کرکٹ

قومی بلائینڈ سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) قومی بلائینڈ سپر لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا باقائدہ افتتاح ریجنل سپورٹس آفیسر مصور خان نے کیا جبکہ انکے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشن پی بی بی سی سید سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر ایڈمن حبیباللہ خٹک اور اے سسیبی کے سیکریٹری تجمل تھے

ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائینڈ اور پاکستان بلائینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ا آل پاکستان بلائینڈ کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں سندھ بلائیند کرکٹ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر دو سو بارہ رنز سکور کئے

جواب میں پنجاب کی پوری ٹیم ایک سو چھیانویں رنز چھ وکٹ کے نقصان پر بنا سکی اور یوں سندھ بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے یہ میچ سولہ رنز سے جیت لیا اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن بلائینڈ کرکٹ پاکستان سید سلمان طارق بخاری نے ٹورنامنٹ رپورٹ پیش کی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا

ریجنل سپورٹ آفیسرمصور خان نے کہا کہ ریجنل سپورٹس ّ آفس گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی بڑھ چڑھ کر ہر ممکن تعاون کرے گا اور تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائین گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!