کرکٹ

جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ‘جوکر’ قرار دے دیا

جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے خود کوچ بننے کے لیے میرے اور گیری کے خلاف مہم چلائی

جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ‘جوکر’ قرار دے دیا

دبئی : قومی ٹیم کے سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو ‘جوکر’ قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا کہ عاقب جاوید نے خود کوچ بننے کے لیے میرے اور گیری کے خلاف مہم چلائی، لگاتار تبدیلیوں پر ان کا بات کرنا مذاق سے کم نہیں۔

جیسن گلیسپی کو اپریل 2024 میں ریڈبال کا ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے آٹھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

سابق کوچ کا یہ ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی خراب کارکردگی پر تنقید کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین باؤلر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ لگایا تھا۔

پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے اور عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!