والی بال
نیشنل والی بال چیمپئن شپ: واپڈا اور پی اے ایف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیوی کے خلاف 0-3سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی

نیشنل والی بال چیمپئن شپ: واپڈا اور پی اے ایف نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیوی کے خلاف 0-3سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی
54ویں نیشنل والی وال چیمپین شپ میں دفائی چیمپین پاکستان آرمی ٹائٹل کی دور سے باہر ہو گئی جبکہ واپڈا اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو 0-3سیٹس شکست دے دی، پاکستان ایئر فورس کی کامیابی کا سکور پچیس سترہ، پچیس تئیس اور پچیس سترہ رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیوی کے خلاف 0-3سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی،واپڈا نے پچیس سترہ، پچیس اکیس اور پچیس بیس سے کامیابی حاصل کی۔
خیال رہے کہ چیمپئن شپ کا فائنل کل جمعرات کو واپڈا اور پاکستان ایئر فورس کے درمیان کھیلا جائے گا۔