کرکٹ

بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے لیے پی سی بی کا نیا اشتہار جاری

بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے لیے پی سی بی کا نیا اشتہار جاری

لاہور ، ویب ڈیسک ; پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے لیے ایک بار پھر بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ کوچز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق مختلف شعبوں میں ماہر کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، دلچسپی رکھنے والے کوچز 6 جون شام 5 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

بورڈ کی شرائط کے مطابق بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے امیدواروں کے پاس کم از کم لیول ٹو کوچنگ کورس مکمل ہونے کے ساتھ پانچ سال کا عملی تجربہ ہونا لازمی ہے۔

اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے اسپورٹس سائنس یا فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری کے ساتھ دس سال کا متعلقہ تجربہ درکار ہوگا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے، جس کے بعد کوچنگ اسٹاف میں مزید تقرریاں اور تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کو توقع ہے کہ ملک کے سابق کرکٹرز اور تجربہ کار کوچز ان آسامیوں کے لیے درخواستیں دیں گے تاکہ قومی ٹیم کو ایک مضبوط اور تجربہ کار کوچنگ یونٹ میسر آ سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!