بیڈمنٹنکبڈی

وزیر اعلی سمر گیمز کبڈی جلال پور اور بیڈمنٹن ملتان گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

وزیر اعلی سمر گیمز کبڈی جلال پور اور بیڈمنٹن ملتان گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت پر سمر گیمز 2025 کے سلسلہ میں تحصیل جلال پور پیروالہ کبڈی ٹیم اور ملتان بیڈ منٹن گرلز اینڈ بوائز کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز ہوئے جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جلالپورپیروالہ میں منعقدہ کبڈی ٹرائلز کے مہمان خصوصی نمائندہ ملک لعل محمد جوئیہ ایم پی اے پی پی 224ملک غلام محمد تھے ان کے ہمراہ عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان بشیر احمد رکن سلیکشن کمیٹی تھے

معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ہمراہ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی سمر گیمز کرانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانا ہے

اسی طرح ملتان بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز ٹیم کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز مسلم سکول ہال میں منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی خواجہ حسن داود صدر ملتان ڈسڑکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن رانا محمداسلم انجم پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان اور ملک اقبال جوائنٹ سیکریٹری ملتان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن تھے

اس موقع پر عدنان نعیم ڈی ایس او ملتان نورخان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی اور فاروق لطیف ٹی ایس او ملتان صدر بھی موجود تھے

سلیکشن کمیٹی نے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٹیموں کا حتمی اعلان تیس مئی کو ٹرائلز کے اختتام پر کیا جائے گا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!