باسکٹ بال

فیصل آباد نے انٹریونٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

چیمپئن شپ میں چھ یونٹس فیصل آباد، منگلا، گوجرانوالہ، لاہور، این ٹی ڈی سی اور ملتان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

فیصل آباد نے انٹریونٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) انٹریونٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025 منگلا میں منعقد ہوئی، جو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی۔

چیمپئن شپ میں چھ یونٹس فیصل آباد، منگلا، گوجرانوالہ، لاہور، این ٹی ڈی سی اور ملتان کی ٹیموں نے شرکت کی۔فیصل آباد کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی،

جبکہ منگلا ہائیڈل ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمانِ خصوصی جی ایم اسپورٹس امداد میمن تھے۔

اس موقع پر چیف انجینئر منگلا طارق، ڈی جی اسپورٹس فاروق، ایریا پاور کے نوید اور فیصل آباد کے اسپورٹس آفیسر بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تیسری پوزیشن کے لیے کھیلا گیا فیصلہ کن میچ منگلا اور گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ منگلا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پچھلے سال کی چیمپئن ٹیم گوجرانوالہ کو 52 کے مقابلے میں 68 پوائنٹس سے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

منگلا کی جانب سے کلیم خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا، جس کے ساتھ انہیں دس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!