کرکٹ

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب میں آغاز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ افتتاح کیا

آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ تقریب میں آغاز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ افتتاح کیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کے نویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی تھے۔

اس موقع پر وزیر بلدیات مینا خان آفریدی، معاونِ خصوصی برائے محکمہ اطلاعات شفیع جانِا،مشیر خزانہ مزمل اسلم، مشیر کھیل تاج محمد ترند، سی ای او RMI شفیق الرحمان، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر ،پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض ،سیکرٹری طیب عثمان سینئر صحافیوں اور دیگر معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،

افتتاحی تقریب کے موقع پر چیئرمین سپورٹس کمیٹی عرفان موسیٰ زئی نے میڈیا کرکٹ لیگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیگ میں پشاور پریس کلب سے تعلق رکھنے والی 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

جبکہ یہ 20 روزہ میگا ایونٹ پشاور کی صحافتی برادری کے لیے ایک تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ، برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی بحالی اور صحافیوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میڈیا کرکٹ لیگ صحافتی برادری میں اتحاد اور صحت مند رجحان کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے،

انہوں نے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ میڈیا ورکرز دن رات خبروں کی دوڑ میں مصروف رہتے ہیں،

اس لیے ان کے لیے ایسی کھیلوں کی سرگرمیاں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا صحافیوں کو معاشرتی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل انسان میں برداشت، صبر اور ٹیم ورک پیدا کرتے ہیں، اور صحافیوں کی ایسی مثبت سرگرمیوں میں شرکت قابلِ تعریف ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومت آئندہ بھی صحافیوں کے فلاحی اور تفریحی منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گی،

انہوں نے RMI انتظامیہ اور پریس کلب کی سپورٹس کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صحافیوں کے درمیان دوستی، یکجہتی اور مثبت رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے RMI کے چیف ایگزیکٹو شفیق الرحمان نے کہا کہ RMI کھیلوں اور صحت کے میدان میں ہمیشہ اپنا فعال کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی صحافی برادری کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

RMI میڈیا کرکٹ لیگ پشاور کے صحافیوں کے لیے ایک منفرد اور تاریخی ایونٹ ہے جو نہ صرف تفریح بلکہ بھائی چارے اور مثبت صحافت کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ کے تمام میچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!