عالمی میراتھون ریس ; مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی
عالمی میراتھون میں 10 ممالک کے 28 جبکہ ملک بھر سے 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا

سکھر میں انٹرنیشنل میراتھن مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی
عالمی میراتھون میں 10 ممالک کے 28 جبکہ ملک بھر سے 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا
ویب ڈیسک: سکھر میں دوسری لوک سہائتا انٹرنیشنل میراتھن ریس مراکش کے الیوسوف عبدالماجد نے جیت لی۔
عالمی میراتھون کا آغاز آئی بی اے پبلک اسکول سے ہوا، 42.195 کلو میٹر میراتھون میں اٹلی، کینیڈا، جاپان، مراکش اور برطانیہ سمیت 10 ممالک کے 28 جبکہ ملک بھر سے 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الیوسوف عبدالماجد نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے بائیس منٹ اور پینتیس سیکنڈ میں پورا کیا۔
ایتھوپیا کے میتھیرو نیبرو نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اٹھائیس منٹ اور اڑتالیس سیکنڈ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کینیا کے جیکسن مائینیا نے بیالیس کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اکتیس منٹ اورچھ سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کی دوڑ میں کینیا کی میونی متوکو نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ پچیس منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن پر جاپان کی یوکو لگوچی رہیں، انہوں نے دس کلومیٹر کا فاصلہ چالیس منٹ 49 سیکنڈ میں طے کیا، تیسری پوزیشن پر لاہور کی ماہ نور افضل نے دس کلومیٹر کا فاصلہ 43 منٹ میں طے کیا۔
سکھر میں عالمی میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں غیر ملکیوں سمیت 3 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ میراتھون کا آغاز آئی بی اے پبلک اسکول سے ہوا اور 42.195 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل روٹ سکھر بیراج، قومی شاہراہ ٹھیری، ببرلو سے ہو کر شاہ حسین تک رہا۔
ریس کے آغاز پر اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پاکستان کا 100 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔ بین الاقوامی اور قومی ایتھیلٹس کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اور ثقافتی گیتوں پر رقص کا بھی اہتمام کیا گیا۔
میراتھون جیتنے والے کو 15 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا جائے گا جبکہ میراتھون کے ٹاپ 20 ایتھلٹس کو بھی نقد انعامات دیے جائیں گے
خواتین کی 10 کلومیٹر میراتھون میں پہلی پوزیشن کینیا کی ایتھلیٹ موتوکو نے 40 منٹ 25 سیکنڈ میں حاصل کی۔ دوسرے نمبر پر جاپانی ایتھلیٹ یوکو رہیں جبکہ تیسری پوزیشن سکھر کی ماہ نور نے 43 منٹ میں حاصل کی۔
اس کے علاوہ صحافیوں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور عام شہریوں کے لیے الگ الگ 3 واکس بھی منعقد کی گئیں، جن میں شمولیت نے میراتھون کو مزید رنگین اور دلچسپ بنا دیا۔



