اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

ویب ڈیسک ; پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے آئندہ عالمی مقابلوں کی تیاری کے لیے بیرون ملک ٹریننگ کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے تحت وہ جنوبی افریقا میں اپنی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 21 اگست کو ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے حالانکہ ابتدائی طور پر ان کا نام مقابلے کی انٹری لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم ویزا ملنے کے بعد پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ عالمی معیار کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ اولمپک چیمپئن اس سے قبل بھی دو مرتبہ جنوبی افریقا میں تربیتی سیشنز مکمل کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقا میں تیاریوں کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے جو 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن شپ کے بعد ارشد ندیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں ان سے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!