دیگر سپورٹس

انیتا کریم نے پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

انیتا کریم نے پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد : پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

اسلام آباد میں ہونے والی پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپئن شپ میں انیتا نے خواتین کی 52 کلوگرام کیٹیگری میں ایرانی حریف پریساشمس آبادی کو شکست دی۔

انیتا کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، اور انھوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ خواتین کے لیے ایم ایم اے میں نئی راہیں کھولیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایک خطرناک کھیل ہے جس میں عموماً خواتین حصہ نہیں لیتیں، لیکن انیتا نے ثابت کر دیا کہ وہ اس کھیل میں نہ صرف حصہ لے سکتی ہیں بلکہ بہترین کھلاڑی بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

انیتا کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے، اور پاکستانی خواتین کو ایم ایم اے میں مزید کامیابیوں کی امید ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!