دیگر سپورٹس

پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا اعلان مدثر بشیر چیف ایگزیکٹو مقرر

پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کے نئے عہدیداران کا اعلان مدثر بشیر چیف ایگزیکٹو مقرر

راولپنڈی (پی پی اے) شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس، ڈبل روڈ راولپنڈی میں پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن (P.K.H.F) کے اہم اجلاس میں فیڈریشن کے بانی و صدر گرینڈ ماسٹر شہزاد عزیز نے نئے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

اجلاس میں محترم مدثر بشیر کو پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کا چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مقرر کیا گیا اس موقع پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا

کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں انتظامی تجربے اور وژن سے پاکستان میں کنگفو ہنگار کے کھیل کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

فیڈریشن کے دیگر نو منتخب عہدیداران میں رابنواز خان صدر۔سہیل مشتاق نائب صدر علی خان جدون جنرل سیکرٹری عامر علی جوائنٹ جنرل سیکرٹری عبدالرحمٰن فنانس سیکرٹری اور نوید انجم میڈیا سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں

فیڈریشن کے ویمن ونگ کی نئی قیادت میں رخصانہ حنیف صدر۔شہزادی نذیر جنرل سیکرٹری صالحہ کنول جوائنٹ سیکرٹری لاریب کمال پاشا فنانس سیکرٹری اور شبنم نوید انفارمیشن سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں

گرینڈ ماسٹر شہزاد عزیز اور فیڈریشن کی انتظامیہ نے تمام الحاق شدہ کلبز، کوچز، کھلاڑیوں اور صوبائی و ضلعی نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ نو منتخب عہدیداران کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ملک میں مارشل آرٹس اور کنگفو ہنگار کے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر کردار ادا کیا جا سکے

اجلاس کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران کی کامیابی کھیل کی ترقی اور پاکستان میں کنگفو ہنگار کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!