Games

مالی سال 25-2024 ; قومی کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ، ارشد ندیم سرفہرست

مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو 20 کروڑ سے زائد کے سرکاری کیش انعامات

مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے دیے گئے کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سب سے زیادہ 15 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے گئے، جب کہ ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے کا کیش انعام ملا۔

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو 25 لاکھ روپے دیے گئے۔

ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے انعام ملا۔ سارک سنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل پر محمد آصف کو 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ جیتنے پر محمد نسیم اختر کو ایک لاکھ روپے دیے گئے،

جب کہ ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں کامیابی پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار روپے دیے گئے۔اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات دیے گئے۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی پر 17 لاکھ 50 ہزار اور ورلڈ انڈر 23 انفرادی اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے دیے گئے۔

اسی طرح ایشین اوپن عالمی ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کے کیش انعامات سے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!