دیگر سپورٹس

انٹر ریجنل انڈر 15گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

انٹر ریجنل انڈر 15گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی ،

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان گلوبل ٹیکوانڈو فیڈریشن (PGTF) کے زیرِ اہتمام انڈر 15انٹر ریجنل ٹیکوانڈو چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی۔ اس قومی سطح کے ایونٹ میں پاکستان کے مختلف ریجنز سے بڑی تعداد میں ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی اور شاندار فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ کے تمام مقابلے نہایت منظم، شفاف اور اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیے گئے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک، نظم و ضبط، کھیل سے وابستگی اور اسپورٹس مین اسپرٹ نے حاضرین اور شائقین کو بے حد متاثر کیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کے عابد ناظم تھے، جبکہ دی رینائسنس ایجوکیشن سسٹم ، دی سٹی اسکول کا ایک تعلیمی منصوبہ کی پرنسپل لِلیٰ فاطمہ بھی موجود تھیں۔ معزز مہمانوں نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گلوبل ٹیکوانڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسعود آفریدی نے کہاکہ الحمدللہ جی ٹی ایف ٹیکوانڈو پاکستان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،

اور ان شاء اللہ بہت جلد یہ کھیل پورے پاکستان میں مزید مضبوط بنیادوں پر فروغ پائے گا۔ ہمارا مشن نوجوان ٹیلنٹ کو نیشنل اور انٹرنیشنل لیول تک پہنچانا ہے تاکہ یہ کھلاڑی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

جنرل سیکرٹری مسعود آفریدی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان گلوبل ٹیکوانڈو فیڈریشن مستقبل میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی اور انہیں اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کریں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!