کرکٹ

بھارت کیساتھ میچ کا بائیکاٹ ختم کریں ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بھارت کیساتھ میچ کا بائیکاٹ ختم کریں ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے درخواست

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع میں ایک اہم موڑ آیا ہے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ ختم کرے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سےملاقات کے دوران کہا کہ وہ ان کے جذبے اور بی سی بی کی حمایت کو سمجھتے ہیں،

مگر عالمی کرکٹ کے مفاد میں بائیکاٹ پر نظرثانی ضروری ہے، بات چیت میں آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھی موجود تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کی حمایت پر دلی اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بھائی چارہ مزید مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ تنازع تب شروع ہوا جب بنگلہ دیش نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی

جسے بھارت نواز آئی سی سی نے مسترد کرکے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے ہی باہر کرکے اُس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!