سکواش

پاکستان کے نعمان خان ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش کے چیمپیئن بن گئے

احمد ریان خلیل نے ایشین جونیئر انڈر 15 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کے نعمان خان ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش کے چیمپیئن بن گئے

پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی نعمان خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں نعمان خان نے شاندار کھیل، بہترین تکنیک اور اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اپنے حریف کو شکست دی اور ٹرافی پاکستان کے نام کی۔

پاکستان کے نعمان خان بھارتی حریف کو شکست دے کر ایشین جونیئر انڈر 17 اسکواش چیمپیئن بن گئے، احمد ریان خلیل نے ایشین جونیئر انڈر 15 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ماہ نور علی گرلز انڈر 15 کے فائنل میں شکست سے دوچار ہو گئیں اور سلور میڈل حاصل کیا، 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپیئن شپ 2026 میں پاکستان میں 2 گولڈ ایک سلور اور 3برانز میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔

موصول اطلاعات کے مطابق چین کے شہر پانزیہوا میں منعقدہ چیمپیئن شپ کے بوائز انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں نعمان خان نے سیڈ 5 بھارت کے شیوان کو اگروال کو 40 منٹ کے مقابلے کے بعد 1-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار بن گئے۔

بوائز انڈر 15 کے فائنل میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے ملائیشیا کے دھوران روتھی ران کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے شکست دے دی اور ایشین جونیئر چیمپیئن بن گئے، یہ مقابلہ 29 منٹ جاری رہا۔

گرلز انڈر15 ایونٹ کے فائنل میں سیڈ 4 ماہ نور علی ٹاپ سیڈ چین کی زی یوان سے باآسانی ہار گئی، ماہ نور علی کو 23 منٹ کے مقابلے میں 3-0 سے ناکامی کے بعد سلور میڈل پر قناعت کرنا پڑی۔

یاد رہے کہ ماہ نور علی نے گزشتہ سال ایشین جونیئر چیمپیئن شپ میں گرلز انڈر 13 کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتا تھا، 33 ایشین جونیئر انفرادی چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 5 میڈلز حاصل کیے، ان میں 2 گولڈ، ایک سلور اور 3 برانز میڈلز شامل ہیں۔

پاکستان کے سہیل عدنان بوائز انڈر 15 کے سیمی فائنل تک محدود رہنے کے بعد برانز میڈل کے حقدار بنے تھے، ہم وطن نعمان خان سے ہارنے والے محمد عمیر عارف نے سیمی فائنل میں رسائی کی بنیاد پر برانز میڈل حاصل کیا۔

چیمپیئن شپ میں گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر نے ٹیم مینجر اور معروف سابق عالمی کھلاڑی فہیم گل نے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کی۔

اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ ;
نعمان خان کی یہ فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اسکواش کا ٹیلنٹ آج بھی زندہ ہے اور اگر ان نوجوانوں کو صحیح سرپرستی ملے تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اس تاریخی کامیابی پر ملک بھر کے کھیل کے حلقوں، سابق چیمپئنز اور شائقینِ کھیل کی جانب سے نعمان خان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اسے پاکستان اسکواش کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!