کامن ویلتھ گیمز 2026 ; مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل
کامن ویلتھ گیمز 2026 کے منتظمین نے ایونٹ کے کھیلوں کے پروگرام اور مقابلوں کے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گیمز میں مجموعی طور پر 10 کھیل شامل ہوں گے،
جن میں 6 مکمل طور پر مربوط پیرا اسپورٹس بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ پیرا ایتھلیٹس کو مرکزی مقابلوں کا حصہ بنایا جا سکے۔
منتظمین کے مطابق تمام مقابلے گلاسگو کے صرف چار وینیوز پر منعقد ہوں گے جو تقریباً آٹھ میل کے دائرے میں واقع ہیں۔ اس حکمت عملی کا مقصد شائقین کے لیے مقابلوں تک رسائی آسان بنانا، روزانہ کے شیڈول کو بہتر انداز میں ترتیب دینا اور براڈکاسٹنگ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
کھیلوں کے پروگرام میں تھری آن تھری باسکٹ بال اور وہیل چیئر تھری آن تھری باسکٹ بال، آرٹسٹک جمناسٹکس،
ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس، بولز اور پیرا بولز، باکسنگ، ٹریک سائیکلنگ اور پیرا ٹریک سائیکلنگ، جوڈو، نیٹ بال، سوئمنگ اور پیرا سوئمنگ، جبکہ ویٹ لفٹنگ اور پیرا پاور لفٹنگ شامل ہوں گے۔
مقابلوں کی میزبانی اسکاٹسٹون اسٹیڈیم، ٹول کراس انٹرنیشنل سوئمنگ سینٹر،
گلاسگو انٹرنیشنل ایرینا اور اسکاٹش ایونٹ کیمپس (SEC) کریں گے۔ اسکاٹش ایونٹ کیمپس میں دی ہائیڈرو، ایس ای سی آرماڈیلو اور ایس ای سی سینٹر بھی شامل ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام وینیوز کو محدود فاصلے کے اندر رکھنے سے نہ صرف کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نقل و حرکت آسان ہوگی بلکہ شائقین ایک ہی دن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی باآسانی دیکھ سکیں گے،
جس سے کامن ویلتھ گیمز 2026 کا تجربہ مزید دلچسپ اور یادگار بن جائے گا۔
یادرھے کہ کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ ایونٹ میں پاکستانی دو باکسرز کل، جمعہ کو میدان میں اتریں گے اور ایک مرد اور ایک خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔
مرد کھلاڑی افضل خان پٹھان 65 کلو گرام ویٹ اور خواتین کھلاڑی فاطمہ زہرا 60 کلوگرام ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اور افضل خان پٹھان کا مقابلہ جوانی بوزین (سیشلز) سےجبکہ فاطمہ زہرا کا مقابلہ
ریلیبوہا سیگوئٹے (لیسوتھو) سے ہوگا۔
کامن ویلتھ گیمز میں 5 پاکستانی باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز اور مردوں کھلاڑیوں میں سمامہ رحمن، قدرت اللہ اور افضل خان پٹھان شامل ہیں۔ اورخواتین میں باکسرز میں ملائیکہ زاہد اور فاطمہ زہرا شامل ہیں۔



