Gamesاسنوکر

لاہور پریس کلب اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ،حافظ عمران نے میلہ لوٹ لیا

مہمان خصوصی معروف انٹرنیشن فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیۓ۔

لاہور پریس کلب اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ،حافظ عمران نے میلہ لوٹ لیا

فائنل میں حارث منیر کو شکست،مہمان خصوصی معروف انٹرنیشن فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیۓ۔

کلب ممبران کیلۓ کھیلوں کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں عمران شیخ کی قیادت میں سپورٹس کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔صدر ارشد انصاری

لاہور پریس کلب ثقافتی،صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اب کھیلوں کا بھی مرکز بن گیا ہے میرا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔محمود بھٹی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی سنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ اختتام پذیر،حافظ عمران نے میلہ لوٹ لیا فائنل میں حارث منیر کو دو صفر سے شکست دی۔

فائنل کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے انعامات تقسیم کئے

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سیکریٹری افضال طالب، سیکرٹری پی یو جے قمر الزمان بھٹی,جوائنٹ سیکریڑی عمران شیخ، خزانچی سالک نواز، ممبران سپورٹس کمیٹی محمد اقبال ہارپر، رفیق خان،

عبدالرؤف خان، ممبر گورننگ باڈی سرمد خواجہ، احمد رضا، سینئر جرنلسٹ رئیس انصاری، ٹھاکر لاہوری، طاہر بخاری، زین مدنی، معروف اداکار نورالحسن (تمغہ امتیاز) حسن مراد، گوشی خان، وسیم نیاز، صداقت مغل،

جونئیر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب ثقافتی اور صحافتی کے ساتھ ساتھ اب کھیلوں کا بھی مرکز بن گیا ہے صحافیوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد میں میرا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر سنوکر ٹورنامنٹ کے انعقاد پر سپورٹس کمیٹی کے چئیرمین عمران شیخ سمیت تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کلب ممبران کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں امید ہے سپورٹس کمیٹی سنوکر کے بعد دیگر کھیلوں کے ایونٹس بھی منعقد کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!