کرکٹ

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے برونز میڈل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ایک موقع پر پاکستان کی 5 وکٹیں صرف 67 رنز پر گر چکی تھیں

تاہم فاطمہ ثناء نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 45 رنز بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے شامل تھے گل فیروزہ نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے

جبکہ عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر 25r رنز کی اننگز کھیلی فاطمہ ثناء اور عالیہ ریاض نے چھٹی وکٹ کے لیے 43 گیندوں پر 67 رنز کی اہم شراکت قائم کی

جس کی بدولت پاکستان قابلِ دفاع مجموعہ بنانے میں کامیاب رہا 145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز تک محدود رہی

شرمین اختر نے مزاحمت کرتے ہوئے 45 گیندوں پر ناقابلِ شکست 46 رنز بنائے

تاہم انہیں دوسری جانب سے خاطر خواہ مدد نہ مل سکی پاکستان کی جانب سے امِ حانی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 10 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں

انہوں نے بنگلہ دیش کی ٹاپ اور مڈل آرڈر کو شدید مشکلات سے دوچار کیا بنگلہ دیش کی بیٹنگ پاکستان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے رنز بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہی یوں

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور ایشین گیمز 2026 کے خواتین کرکٹ مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کر لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!