دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں
کھیلوں کے مقابلہ ذہنی نشونماء اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں مقبول آرائیں

دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز کامیابی کے ساتھ جاری ہیں
کھیلوں کے مقابلہ ذہنی نشونماء اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں مقبول آرائیں
25ستمبر بروز جمعہ کو روپ اینڈ جمپ اسکیپنگ اور پیڈل کے مقابلے ہوں گے
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں کے مقابلہ ذہنی نشونماء اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں اسی لئے پاکستان اسٹوڈینٹس اولمپک ایسوسی ایشن-آر ہرسال طلبہ کے لئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرتا ہے
ان خیالات کااظہار پاکستان اسٹوڈینٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھکر حصہ لے سکیں اور اپنے ادارے شہر اور ملک کانام روشن کریں
مقبول آرائیں نے بتایا پاکستان اسٹوڈینٹس اولمپک ایسوسی ایشن زیراہتمام سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے، اسپیشل اولمپکس پاکستان، گولڈ اسپورٹس، اور سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے دس ویں اسٹوڈینٹس اولمپک گیمز منعقد کئےجا رہے ہیں۔
جمعہ 25 ستمبر 2026 کو روپ اسکیپنگ کے مقابلے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ کراچی میں (صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک) ہینڈ بال کے مقابلے منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی(دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک)ہوں گے،
ہفتہ، 26 ستمبر 2026 کو ایتھلیٹکس ایونٹ حبیب پبلک اسکول، نزد پی آئی ڈی سی، (صبح 9 بجے سے شام 3 بجے تک) ،27 ستمبر 2026 کو تیر اندازی (آرچری) کے مقابلے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کراچی،
(صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) پیڈل کے مقابلےکے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کراچی، (دوپہر 4 بجے سے شام 8 بجے تک)، اسکیٹنگ کے مقابلے خواتین اسپورٹس کمپلیکس، گلشنِ اقبال،
(دوپہر 4 بجے سے شام 8 بجے تک)مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں
اختتامی تقریب منگل 29 ستمبر 2026، (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے قریب YMCA، صدر کراچی میں منعقد ہوگی۔
4 سے 6کلاس اور 6سے 8کلاس کی کامیاب ٹیموں کو صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ٹرافی اور تمغے دیئے جائیں گے، او لیول اور اے لیول کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ٹرافی اور میڈل دیئے جائیں گے۔



