ہاکی

کراچی کے 74 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم، قومی کھیل کی بحالی کا عزم

کراچی کے 74 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم، قومی کھیل کی بحالی کا عزم

کراچی ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کیٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب این جے وی اسکول کراچی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام، پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے عہدیداران، نامور اولمپینز اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں آئی پی سی سیکرٹری حکومت پاکستان و صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی، آغا صائمہ مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ سندھ ، حسن نقوی کمشنر کراچی ڈویژن، اولمپین سمیع اللہ،

اولمپین حسن سردار ، یٰسین قربان، ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایوالمیشن)، اسکول ایجوکیشن، جاوید نبی کھوسو،

ڈپٹی کمشنر (جنوبی) کراچی،اولمپین ناصر علی، اولمپین قمر ابراہیم، اولمپین وسیم فیروز ، اولمپین سید سمیر حسین، وقاص شیخ میڈیا منیجر پی ایچ ایف ،غلام تقی خان بوسن، ڈائریکٹر PSB کوچنگ سینٹر کراچی ،

عبدالواجد خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، قادر بخش رند ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، محمد موسی سی ای او بورڈ این جے وی اسکول زوبینہ فاروقی ہیڈ آف پی آر اینڈ کمیونیکشن،سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران،

قومی ہیروز اولمپینز اور پاکستان ہاکی کے نمائندگان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ اسکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔

تقریب میں کراچی ڈویژن کے 74 سے زائد رجسٹرڈ اسکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد اسکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا۔

گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور اسکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا یے۔قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ اسکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!