کرکٹ

4 رنز سے سنچری رہ گئی مگر دل جیت لیے، معاذ صداقت پلیئر آف دی میچ قرار

معاذ صداقت | پلیئر آف دی میچ – 82 رنز کی جیت کے ہیرو کا پہلا بیان

راولپنڈی: (نوازگوھر) پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 82 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی ہے۔

اس شاندار جیت کے ہیرو نوجوان بیٹسمین معاذ صداقت رہے جنہوں نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

میچ کے بعد پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے معاذ صداقت نے کہا:”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، آج بلا اچھا چل رہا تھا اور میں نے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

"انہوں نے اپنی مشہور چھکے والی گیند کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف بھی کیا:”حسن نواز کو میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس گیند پر چھکا لگاؤں گا، اور پھر ایسا ہی ہوا۔”

اپنی بیٹنگ اپروچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے معاذ نے کہا کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ کریز پر جاتے ہیں:”میں ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ بیٹنگ کرتا ہوں اور گیند کو دیکھ کر شاٹ کھیلتا ہوں۔

کپتان ہر گیند پر میری رہنمائی کر رہے تھے، ہماری کوشش تھی کہ سمجھداری سے کھیلتے ہوئے ایک بڑی شراکت قائم کریں۔”معاذ صداقت اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 150+ رنز کی شراکت نے پاکستان کو 215 رنز کے بڑے ٹوٹل تک پہنچایا،

جس کے بعد باؤلرز نے سری لنکا کو 133 رنز پر ڈھیر کر دیا۔معاذ کی اس اننگز میں 7 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ صرف 4 رنز سے وہ اپنی پہلی T20I سنچری سے محروم رہ گئے لیکن انہوں نے پاکستانی شائقین کے دل جیت لیے۔

کیا معاذ صداقت پاکستان کا مستقبل کا اسٹار ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!