Games

اسلام آباد بنے گا فیجیٹل گیمز کا مرکز، فٹبال اور باسکٹ بال کوالیفائرز کا اعلان

اسلام آباد بنے گا فیجیٹل گیمز کا مرکز، فٹبال اور باسکٹ بال کوالیفائرز کا اعلان

اسلام آباد ; فیجیٹل گیمز 2026: اسلام آباد میں فٹبال اور باسکٹ بال کے کوالیفائنگ راؤنڈ 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے لاہور اور فیصل آباد کے بعد اسلام آباد میں بھی فیجیٹل گیمز 2026 کے کوالیفائنگ راؤنڈز کا انعقاد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں 22 سے 25 اکتوبر تک فیجیٹل فٹبال اور باسکٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں دونوں کھیلوں کی 16، 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کوالیفائنگ راؤنڈز میں فٹبال اور باسکٹ بال کی چار، چار ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس طرح اسلام آباد سے دونوں کھیلوں کی مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

فیجیٹل گیمز 2026 کا فائنل راؤنڈ 21 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا، جہاں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع

فیجیٹل گیمز 2026 کے فائنل راؤنڈ میں فٹبال اور باسکٹ بال کی فاتح ٹیموں کو بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے فیجیٹل کنٹینڈرز مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ملے گا، جہاں وہ پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گی۔

فیجیٹل گیمز کا مقصد روایتی کھیلوں اور جدید ڈیجیٹل گیمنگ کو یکجا کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مسابقتی کھیلوں میں آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!