کرکٹ

محمد عباس نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس کا ایوارڈ مل گیا۔لیسٹر شائر کاؤنٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ دیئے گئے، اس موقع پر محمد عباس کو باؤلنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔28 سالہ محمد عباس نے کاؤنٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے۔محمد عباس کاؤنٹی چیمپئین شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!