کرکٹ

ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے


جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی بولنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آٹ کرلیں گے۔جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی ٹوئٹ میں محمد عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!