مایہ علی خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتا دیا،آپ بھی جانیئے

Written by

in

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مایا علی نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں فرنچائز کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مایا علی بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔

اس موقع پر جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ ہماری ٹیم کا پہلا میچ ہے جسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں جب کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی سرفراز احمد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے تو ہماری سپورٹ بھی ٹیموں کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ دعا ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں پہنچے تو لاہور اور کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گی۔

Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!