ہاکی

ہاکی لیجنڈ پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ بولینڈر کی پاکستان آمد

نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے بارے میں ٹیپس دیئے

ہاکی لیجنڈپنالٹی کارنر اسپیشلسٹ بولینڈر کی پاکستان آمد

نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی کے بارے میں ٹیپس دیئے

ملتان (اظہار عباسی سے) ہاکی لیجنڈ. پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ. نیدرلینڈز کے سابق کھلاڑی فلوریس جان بویلنڈر رائٹ ٹو پلے کی دعوت پر پاکستان آئے اسلام آباد میں ہاکی اور وومن انپاورمنٹ پر جامع اور تفصیلی بات ہوئی

اس کے علاوہ انہوں نے ہاکی سٹیڈیم میں نوجوان اور بچوں کو ہاکی کے بارے میں ٹیپس بتائی بویلنڈر نے پنالٹی کارنر سمیت جدید ہاکی کے بارے میں لیکچر دیا

بچے اور نوجوان کھلاڑی لیجنڈ کھلاڑی کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور اس سے جدید ہاکی کے بارے میں سیکھا اس موقع پر اولپمین خواجہ جنید بھی ہمراہ تھے

بویلنڈر نیدرلینڈز کے شہر ہارلیم میں 19 جنوری 1966 کو پیدا ہوئے۔ 2 اکتوبر 1985 میں نیشنل ٹیم کا حصہ بنے۔ 241 انٹرنیشنل کھیلوں میں 215 گول کیے۔

3 اولمپکس کا بھی حصہ رہے۔ ان کو پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ بھی مانا جاتا ہے۔ انھوں نے اخری انٹرنیشنل میچ 1996 اولمپکس ہاکی میں کھیلا۔

1990 میں لاہور میں ہونے والے مینز ایف ای ایچ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے میں ان کے 8 گولوں کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔
نیدرلینڈز میں بویلنڈر ہاکی اکیڈمی چلا رہے ہیں۔ انکا شمار ہاکی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!