فٹ بال

نوجوان فٹبالرز اور ویمنز فٹبال کی ترقی، انفرااسٹرکچر پر کام کریں گے، صدر پی ایف ایف

صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی فٹبال کی ترقی کیلئے پرعزم

پاکستانی فٹبال کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، سید محسن گیلانی

پی ایف ایف حکومت، کلبز اور کمیونٹی سے مکمل تعاون کرے گی، صدر پی ایف ایف

نارملائزیشن کمیٹی کے شفاف انتخابات پر صدر گیلانی کا اظہارِ تشکر

نوجوان فٹبالرز اور ویمنز فٹبال کی ترقی، انفرااسٹرکچر پر کام کریں گے، صدر پی ایف ایف

فٹبال گورننس میں احتساب، شفافیت اور اتحاد کو فروغ دیں گے، سید محسن گیلانی

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی نے ملک بھر میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت، مربوط حکمت عملی اور منتخب قیادت کی اجتماعی صلاحیتیں ملک میں فٹبال کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک پائیدار، شفاف اور نچلی سطح سے مضبوط فٹبال نظام قائم کرنا ہے، صدر گیلانی نے فیفا کی مقرر کردہ نارملائزیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا،

جس نے شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے ساتھ اپنی مدت مکمل کی۔ ہم ایک خوش اسلوب منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے اس پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،

انہوں نے حکومت، علاقائی ایسوسی ایشنز، کلبز اور کمیونٹی کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ فٹبال گورننس میں اعتماد، اتحاد اور احتساب کو فروغ دیا جا سکے۔

نئی قیادت نوجوانوں کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، پیشہ ورانہ لیگ کے قیام اور ہر سطح پر شمولیتی حکمتِ عملی کے ذریعے فٹبال میں انقلابی تبدیلی لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!