Tag: pakistan karate federation

  • الیکشن پاکستان کراٹے فیڈریشن ؛ محمد جہانگیر چیئرمین ، احمد بیگ صدر منتخب

    الیکشن پاکستان کراٹے فیڈریشن ؛ محمد جہانگیر چیئرمین ، احمد بیگ صدر منتخب

    "الیکشن پاکستان کراٹے فیڈریشن”

     محمد جہانگیر آ ئندہ چار سال 2024 تا 2028 کیلئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین، احمد بیگ صدر،

    مس عندلیب ساندھو جنرل سیکریٹری اور خورشید خان خیبرپختونخوا ٹریزرار منتخب ھوگۓ۔

    پاکستان کراٹے فیڈریشن کے الیکشن اولمپک ھاؤس لاھور میں آج مورخہ 17 نومبر 2024 بروز اتوار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے آبزرور جناب حافظ عمران بٹ صاحب کی موجودگی میں منعقد ھوۓ۔

    آئندہ چار سالوں کیلئے منتخب ھونے والے دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر سینسی نسیم قریشی سندھ، نائب صدور میجر علی زیدی واپڈا، میجر محمد سلیم آرمی، سینسی بابر اقبال بلوچستان اور سینسی فرمان احمد ریفری ایسوسی ایشن،

    لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر قرا تلعین خان سندھ، ایسوسی ایٹ سیکریٹری سینسی محمد ندیم پنجاب، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکریٹری سینسی قراتلعین وومن ایسوسی ایشن،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں جناب آغا ناصر پولیس،

    سینسی محمد امجد ریلوے، جناب شاہجید حسین، ڈاکٹر عمارہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، چوھدری عاصم خیبرپختونخوا، اور عدیل احمد اسلام آباد شامل ہیں۔

    پوری کراٹے فیملی آف پاکستان کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو زبردست مبارکباد پیش ۔۔

  • جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد

    جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد

    مارشل آرٹ کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بچے اور بچیوں نے خوب جوہر دکھائے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کو سلیف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ بچیوں کو امپاور کرنا ہے،

    تفصیلات کےمطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی کراٹے کلبوں کے بچے اور بچیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور جیت کے لیے خوب جوہر بھی دکھائے۔

    جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا مزمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد جاپان میں ہونے جا رہا ہے، ان مقابلوں کا مقصد بھی اپنے کھلاڑیوں کو اسے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو سلیف ڈیفنس اور

    بچیوں کو امپاور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بچے اور بچیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقابلوں میں حصہ لے کر بہت کچھ سیکھا ہے جس کا مستقبل میں انہیں فائدہ ہوگا۔

  • پشاور: جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    پشاور: جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور میں منعقدہ جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل تھے ،

    انکے ہمراہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد نور، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ ، کراٹے کوچ عمل گل آفریدی بھی موجود تھے ،جنہوںنے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
    چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا ، جنہوںنے ہاتھوں میں قومی پرچم لیے اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے ۔

    پشاور سپورٹس کمپلیکس کے کراٹے اکیڈمی میں منعقدہ اس چمپئن شپ کے 25 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں فیاض نے پہلی اور جنید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،

    30کے جی میں شاہ زین نے پہلی اور محمد نے دوسری پوزیشن لی ، 35 کے جی میں بلال نے گولڈ اور طلحہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا ، 40کے جی میں سدیس پہلے نمبر اور ابراہیم دوسرے نمبر پر رہے ،

    45کے جی میں ذوالقرنین اور محمد حزیفہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے ، 50 کے جی میں فیضان نے گولڈ اور دانیال نے سلور میڈل جیتا ، 55 کے جی میں عبدالمہیمن نے گولڈ اور فہد نے سلور میڈل لیا ۔

    جبکہ خواتین کٹیگری میں کھیلے جانیوالے 25کلوگرام ویٹ کٹیگری میں مشائم نے پہلی اور میمونہ نے دوسری حاصل کی ، 30کے جی میں کے مقابلوں میں حمدہ نے گولڈ ، مہرالنساءنے سلور میڈل لیا ،

    40 کے جی میں آریبہ نے گولڈ اور آئزہ نے سلور میڈل جیتا ، 45کے جی میں ہدا نے پہلی اور نصیبہ نے دوسری پوزیشن لی ، 50کے جی میں اقصی نے پہلی اور ملیحہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، 55 کے جی میں فاطمہ نے گولڈ اور ایمن نے سلور میڈل جیتا ، 60 کے جی میں ایشاءنے گولڈ اور میراب نے سلور میڈل لیا ۔

    اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل نے کھلاڑیوں کے پرفارمنس کو سراہا اور کہاکہ یہی کھلاڑی ہمارے کے بہتر مستقبل ہیں ،

    انشاءاللہ انٹر نیشنل لہول پر بھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور کام کررہی ہے مستقبل میں اسکے بہتر اثرات مرتب ہونگے ۔

    اس موقع پر سوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد نور نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبر پختونخواکا خطہ ٹیلنٹ کے حوالے سے کافی زرخیزہے اور اس ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے اضلاع کی سطح پر انٹر کلب،

    ڈسٹرکٹ اور ڈویڑن کے لیول پر مرد وخواتین کراٹے کے مزید مقابلے بھی منعقد کرائیں گے ۔ جبکہ اسکے ساتھ ہی کوچنگ کورس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا کیونکہ صوبے میں جتنے زیادہ کوچز اور ٹیکنیکل عملہ موجود ہوگااتناہی کراٹے فروغ پائے گا۔

    خالد نور نے کہاکہ کراٹے کھیل میری زندگی کا اہم حصہ ہے زندگی کا زیادہ حصہ کراٹے کھیلتے ہوئے گزری ہے ، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں خیبر پختونخواور پاکستان کی نیک نامی کیلئے جذبے سے کھیلا اور جیت کیلئے میدان اتراہوں،یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک نام اور پہچان دی ہے ،

    کھلاڑی کے علاوہ بحیثیت کوچ بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکیاہے۔ حکومت پاکستان نے مجھے پرائڈ آف پرفارمنس جیسے بڑے ایوارڈ سے نوازاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ جب سے انہیں خیبر پختونخوامیں کراٹے کے فروغ کیلئے کام کرنے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کرنے مو قع دیاہے اور اسی دن سے ہی اسی کام میں مصروف ہوں۔

    خالد نور نے کہاکہ اللہ کے فضل سے قومی اور بین الاقوامی لیول کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے کھلاڑی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جبکہ کئی نوجوان کھلاڑی مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے کھیل رہے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سربراہ محمدجہانگیر اور انکی ٹیم کی سرپرستی حاصل ہے اور انشاءاللہ انہی کی نگرانی میں اپنے صدر خوشیدخان اورپوری ٹیم کیساتھ ملکر صوبے میں اسی طرح کام کروں گا۔

  • پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

    پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے انتخابات می آئندہ چار برس کے لئےمحمد جہانگیر کو چیئرمین، احمد بیگ کو صدر اور عندلیب سندھو کو سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیاہے۔

    پاکستان کراٹے فیڈریشن کی جنرل کونسل کی میٹنگ گذشتہ روز لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن سے منسلک تمام ادارے پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، بلوچستان، سندھ، پنجاب، کے پی اور اسلام آباد نے حصہ لیا

    اجلاس میں اگلے چار سالوں کے لیےعہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔جس میں محمد جہانگیر چیئرمین، احمد بیگ صدر، عندلیب سندھو جنرل سیکریٹری اور خالد نور خزانچی منتخب ہوئے، اس کے علاؤہ سینئر نائب صدر نسیم قریشی، نائب صدور میں صباحت رفیق، میجر فیصل سلیم بٹ، فرمان احمد اور اعجاز الحق، لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر قراۃ العین، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد ندیم اور بابر اقبال، لیڈی ایسوسی ایٹ سیکرٹری عظمیٰ اصغر منتخب ہو گئیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں خورشید خان، عبدالحمید، عطاءحسین بٹ، ممتاز شاہ اور قراۃ العین شامل ہیں۔ قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب عہدیدار پہلے کی طرح کھیل کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

error: Content is protected !!