اسنوکر

ایشین ٹور سنوکر ٹورنامنٹ بھارت کے پنکچ ایڈوانی نے جیت لیا

جینین(سپورٹس لنک رپورٹ)انیس بارکے عالمی چیمپئن بھارت کے پنکچ ایڈوانی نے چین کے شہر جینین میں ہونے والے ایشین سنوکر ٹور میں اپنے حریف چین کے کھلاڑی جوریٹی کو شکست دیکر اعزازاپنے نام کرلیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھارتی کھلاڑی سنوکر کا یہ ایشین ٹور ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اپنی کامیابی کےبعد پنکچ ایڈوانی کا ...

مزید پڑھیں »

پہلی ایشین ٹور10ریڈسنوکر چیمپئن شپ،پاکستان کے محمد بلال نے قومی پرچم سربلند کردیا

دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ) سٹار پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال نے پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، بلال نے فیصلہ کن معرکے میں حریف آئرش کیوئسٹ برینڈن او ڈونوگیو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد بیسٹ آف 11 فریمز میں 6-1 سے شکست دی۔ ہفتہ کو قطر میں منعقدہ پہلی ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ ...

مزید پڑھیں »

ایشین سنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیدی

دوحہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے سنوکر کھلاڑی بابر مسیح نے اپنے کیریئر کا بہترین سنوکر فریم کھیلتے ہوئے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کردیا،بابر مسیح کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے بھارت کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تین دو سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، فائنل کے ...

مزید پڑھیں »

رینکنگ سنوکر ٹورنامنٹ کا فائنل بابر مسیح نے جیت لیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی جیم خانہ میں ہونے والی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مقابلے کے بعد بابر مسیح نے جیت لیا، بابر مسیح نے فائنل مقابلے میں آصف ٹوبہ کو پانچ گھنٹے جاری رہنے والے بیسٹ آف 15مقابلے میں 8-5سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی، فائنل مقابلے کے دوران بابر مسیح نے دو سنچری بریک بھی کھیلے ...

مزید پڑھیں »

رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف ٹوبہ نے سب سے بڑا اپ سیٹ کر ڈالا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ محمد آصف کو محمد آصف ٹوبہ نے شکست دیکر رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ نمبر چار سیڈ محمد بلال کو شاہد آفتاب نے، نمبر پانچ سیڈ محمد اعجاز ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کے ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے، نمبر سات سیڈ محمد آکاش رفیق بھی محمد ...

مزید پڑھیں »

قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو شکست

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) عمیر عالم، عبدالستار، حارث طاہر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو ہرا دیا۔ نمبر تین سیڈ محمد ماجد علی نے 119 کا سنچری بریک بھی کھیلا لیکن شکست سے نہ بچ سکے۔ ٹاپ سیڈ محمد آصف نے بآسانی کامیابی حاصل کی جبکہ نمبر دو سیڈ ...

مزید پڑھیں »

ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے آئندہ ماہ قطر میں شیڈول چھٹی ایشین ٹیم ایونٹ اور ساتویں سکس ریڈ سنوکر چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، ایونٹ 19 سے 25 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے۔پی بی ...

مزید پڑھیں »

ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ قومی ٹیم کا اعلان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ٹاپ پاکستانی اسنوکر اسٹار محمد آصف، بابر مسیح، محمد ماجد علی اور محمد بلال آئندہ ماہ قطر میں ہونے والے ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں ایونٹس19 سے 25 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق قطر میں ستمبر میں ...

مزید پڑھیں »

محمد اعجاز نے بابر کو ہرا کر این بی پی اسنوکر ٹائٹل جیت لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل بنک اسنوکر ایونٹ میں محمد اعجاز نے شاندار اور حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر تین سیڈ بابر مسیح کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا۔ نمبر 22 سیڈ محمد اعجاز لنچ بریک تک نمبر تین سیڈ بابر مسیح سے 6-2 کی شکست کا شکار تھے لیکن پھر مقابلے اچانک ...

مزید پڑھیں »