سپورٹس فاﺅنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر دس ماہ سے ڈیوٹی کے باوجود تنخواہ سے محروم

سپورٹس فاﺅنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر دس ماہ سے ڈیوٹی کے باوجود تنخواہ سے محروم ، جواب دینے سے متعلقہ افراد گریزاں

خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سپورٹس فاﺅنڈیشن میں عرصہ دراز سے تعینات ایڈمنسٹریٹر رسول

شاہ کو دس ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تنخواہ ادا نہیں کی جارہی

جبکہ ان سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی لی جارہی ہیں

 صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں سپورٹس فاﺅنڈیشن جو کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی تھی اور اس میں بطور ایڈمنسٹریٹر رسول شاہ کو فکس تنخواہ پر لیا گیا تھا

اور وہ گذشتہ کئی عرصے سے اس عہدے پر کام کررہے ہیں انہیں فنڈز نہ ہونے کی بناءپر تنخواہ نہیں دی جارہی ، حالانکہ ان کی فکس تنخواہ خیبر پختونخواہ سپورٹس فاﺅنڈیشن کے ماہانہ ریونیو سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے قبل ازیں ملتی رہی

جس کیلئے ایک مخصوص رقم عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں سپورٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی تاکہ نہ صرف اس سے ایڈمنسٹریٹر کی تنخواہ موصول ہو

بلکہ کھلاڑیوں کی جانب سے دی جانیوالی مالی امداد کی درخواستوں پر بھی انہیں متعلقہ رقم سے پیسے دئیے جائیں جبکہ اس رقم کو کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے علاوہ کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا.-

ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات رسول شاہ نے گذشتہ روز انہوں نے تنخواہ نہ ملنے کی تصدیق بھی کردی ، ان کے مطابق عید الفطر پر بھی انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ،

اور ابھی تک انہیں تنخواہ نہیں مل رہی ، اس سلسلے میں سپورٹس فاﺅنڈیشن کے انچارج و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سے فون پر رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے تنخواہ نہ دینے سے متعلق اپنا موقف پیش نہیں کیا.

error: Content is protected !!