باکسنگ

عامر خان اور فل لوگریکو کا جوڑ آج پڑے گا

ٹورنٹو(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی دو سال بعد آج رنگ میں واپسی ہورہی ہے ،وہ ٹورنٹو میں ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکوسے مقابلہ کریں گے ۔رنگ کے کنگ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان فائٹ کیلئے تیارہیں ،ان کا کہناہے کہ وہ آج جیت کا عزم لئے رِنگ میں اتررہے ہیں اور کامیاب ہونگے ۔اب ...

مزید پڑھیں »

پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باکسنگ کے فروغ کیلئے چیمپئین شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں، کامیا ب باکسرز کو لاکھوں روپے انعامات دیئے جائیں گے،اس کا فیصلہ ...

مزید پڑھیں »

باکسر عامر خان نے 2 سال بعد رنگ میں اترنے کے لئے پریکٹس شروع کردی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کو تیار ہیں جس کے لئے وہ اپنے نئے ٹرینر کے ساتھ بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کے لئے انہوں نے بھرپور پریکٹس ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز،باکسر سید محمد آصف کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

گولڈ کوسٹ ۔(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی باکسر سید محمد آصف کامن ویلتھ گیمز باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کل بدھ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے، آصف کو لاسٹ ایٹ میں سکاٹش باکسر ریس میک فدین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز باکسنگ مینز فلائی ویٹ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز،،،پاکستانی باکسر محمد آصف کوارٹر فائنل میں داخل

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر سید محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن بنائی ۔ اوکسن فورڈ سٹوڈیو باکسنگ ایریا پرمینز باکسنگ کے52کلو گرام راؤنڈ آف16میں انہوں نے کینیا کے برائن اگینا کو 4-1سے خاک چٹا دی ۔ کوارٹر فائنل میں گیارہ اپریل کو ان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ کے ریس میک فاڈین ...

مزید پڑھیں »

سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ بیٹے کی باکسنگ رنگ میں انٹری

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے )…پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ کے جواں سال بیٹے کی باکسنگ رنگ میں انٹری، پریذیڈنٹ پا کستان پروفشنل باکسنگ فیڈریشن، عبدالرشید کے بیٹے ضیغم رشید نے والد کی طرح بڑے شاندار انداز میں باکسنگ رنگ میں کامیاب انٹری دی ھے‘ نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں مقیم پاکستان نژاد ...

مزید پڑھیں »

یہ خاتون باکسر کس ملک کی ہیں،،حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیشی نژاد برطانوی موتھائی اور کک باکسنگ چیمپیئن رخسانہ بیگم باکسنگ کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھنے جا رہی ہیں۔رخسانہ بیگم اِن دنوں پروفیشنل باکسنگ کی پہلی فائٹ کے لیے ٹریننگ میں مصروف ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر خود پر بھروسہ ہو تو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے۔34 سالہ رخسانہ بیگم کالج ...

مزید پڑھیں »

عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا

کیلیفورنیا (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیلیفورنیا میں چین پاک انوسٹمنٹ کارپوریشن کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گوادر میں ایک زمین خریدنا چاہتے ہیں جہاں وہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے عامر خان ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کی کک باکسنگ ٹیم کا عالمی مقابلے میں بڑا کارنامہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے قاہرہ مصر میں ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں 2گولڈ،1 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔چیمپئن شپ میں پاکستان، مصر، تیونس، تنزانیہ، الجزائر، آذربائیجان، روس، بنگلا دیش اورمراکش کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ورلڈ مارشل آرٹ چیمپئن میں پاکستان ...

مزید پڑھیں »

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ،پنجاب کے مکے باز کامیاب

اسلام آباد  ( نواز گوھر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جاری  آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔چپمیئن شپ کے اختتام پر سری لنکن سفیر جے نت، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!