افغانستان کی چونیئرفٹبال خواتین کھلاڑی طورخم کےراستے لاہورپہنچ گئیں
پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پرافغانستان کی چونیئرفٹبال خواتین کھلاڑی طورخم کےراستے لاہورپہنچ گئیں.پاک افغان بارڈرطورخم پرکل14ستمبرکورات بارہ بجے ایف۔سی حکام اوراسسٹنٹ کمشنرخیبرنےانکالستقبال کیا۔پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدرسردارنویدحیدرکے مطابق افغان فٹبال میں انڈر14۔16اورانڈر19/کی کھلاڑی شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کےہمراہ انکے خاندان کے افرادبھی ہیں۔
مزید پڑھیں »