خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کوہاٹ ریجن کے ٹرائلز مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے سلسلے میں ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کوہاٹ ریجن کے ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں قبائلی اضلاع سمیت کوہاٹ ریجن کے 52 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ اولمپئین رحیم خان کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا ۔ جو کہ تیس ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر کوہاٹ میں پریکٹس کرینگے چیئر مین سلیکشن کمیٹی کے مطابق منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو روزانہ پریکٹس کرنی ہوگی جو کہ تیس ستمبر تک جاری رہے گی

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر زیشان اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں جن میں کفایت،رضا حبیب ،ولی رحمان ، شرجیل ، عادل خان، عامل ،حبیب ، شاہ جی ،وسیم ، عمر صدیق ، عتیق ، شاہد حبیب ، بختیار، عاشر،عرفان محمود، علی،عارف ،عبدالرحمن،شاہ محمد اور یاسر شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!