لکی مروت اورچارسدہ میں کبڈی کےمقابلےاختتام پذیر

پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن اورضلعی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چارسدہ کے علاقہ ہری چند میں کبڈی میچزاختتام پذیرہوگئے۔ پشاوراورمردان کی ٹیموں کے مابین ہونیوالےمیچ میں پشاورنے کامیابی حاصل کی۔پشاورکے سکور30اور,مردان کے سکور27پوائنٹس رہے۔لکی مروت کےعلاقہ بچکی احمدزئی میں لکی مروت اورپشاورکبذی کی ٹیمون کےمابین میچ میں پشاورنےبرتری حاصل کی۔پ

شاورنے40اورلکی مروت نے35پوائنٹس حاصل کئے۔اس موقع پرصوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چئیرمین پیربرکت علی شاہ،سیکرٹری سیدسلطان بری اورعبدالرحمن مہمانان خصوصی تھے ۔جبکہ ضلع صوابی میں 17ستمبرکوبروزجمعہ مردان اورصوابی کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا۔جائیگا۔18ستمبرکوصوابی اورپشاورکی ٹیموں کے مابین میچ ہوگاجبکہ 19ستمبرکوبروزاتوارچارسدہ اورصوابی کی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلاجائیگا۔سیمی فائنل اورفائنل میچزکےشیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سیدسلطان بری نےوزیراعلی محمودخان،,سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک سے مطالبہ کیاکہ پشاورمیں نیشنل کبذی ٹورمامنٹ منعقدکرانے کیلئے اقدامات کریں، کیونکہ کبڈی کوخیبرپختنونخوامیں سب سےزیادہ کھیلااورپسندکرنے والاکھیل ہے۔کبڈی کےنیشنل ٹورنامنٹ کے انعقادسےشہری اوردیہی علاقوں پربہت اچھےاثرات مرتب ہونگےاوربڑی تعدادمیں نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہونگے،سلطان بری نے کہاکہ کبڈ ی واحدکھیل ہےجس میں پاکستان ورلڈچمپئن ہے۔

error: Content is protected !!