پاکستان انگلینڈ سیریز 15ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی، سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کرانے پر غور بھی کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!