کوئٹہ میں خاور شاہ یوتھ بیس بال اکیڈمی کا افتتاح

بلوچستان میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن کے لئے بلوچستان بیس بال ایسوسی ایشن نے کوئٹہ میں خاور شاہ یوتھ بیس بال اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔
فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں سپورٹس کی ایکٹویٹیز نہ ہونے کے برابر ہیں اور گورنمنٹ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد بھی نہیں کررہی۔ پاکستان کی یوتھ بیس بال ٹیموں نے آئندہ شیڈولڈانڈر 12اور انڈر18کی ایشین بیس بال چیمپئن شپس میں شرکت کرنی ہے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ نہ ہونے کی وجہ سے فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید صاحب نے ملک کے مختلف شہروں میں یوتھ بیس بال اکیڈمیز کھولنے کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز پی ایس بی گراؤنڈ کوئٹہ میں خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس یوتھ عمران گچکی، چیف منسٹر بلوچستان کے معاون خصوصی میر حاجی نوراللہ لہری اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ تھے۔


بلوچستان بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حیدر خان لہری جوکہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نائب صدر بھی ہیں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ دیگر مہمانوں میں عمران یوسف ڈائریکٹر پی ایس بی، نسیم خان ڈائریکٹر اکیڈمی اور بلوچستان کے بیس بال کے کھلاڑی جن میں احمد یارخان، سمیع اللہ، امجد، شہریار، یاسر، عرفان، یحییٰ اور اسفند شامل ہیں موجود تھے۔مہمان خصوصی عمرا ن گچکی سیکرٹری سپورٹس یوتھ نے بال پچ کرکے اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔


افتتاحی تقریب سے خظاب کرتے ہوئے مہان خصوصی اور فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن ملک میں یوتھ بیس بال کی ڈیویلپ منٹ کے لئے کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن لاہور میں یوتھ بیس بال اکیڈمی پہلے سے کام کررہی ہے۔ اس اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے کئی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خاور شاہ بیس بال اکیڈمی کوئٹہ کے کھلاڑی بھی اسی طرح ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ سید فخر علی شاہ نے عمران گچکی سیکرٹری سپورٹس یوتھ، حاجی نوراللہ لہری معاون خصوصی چیف منسٹر بلوچستان اور حیدرخان لہری سیکرٹری جنرل بلوچستان بیس بال ایسویسی ایشن کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے کوئٹہ میں یوتھ بیس بال اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی عمران گچکی سیکرٹری سپورٹس یوتھ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں خاور شاہ یوتھ بیس بال اکیڈمی کا قیام خوش آئند بات ہے۔ ہم بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن کے لئے اکیڈمی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

error: Content is protected !!