پلیئرز پر اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے،سرفراز احمد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابراعظم نوجوان کپتان ہیں، ان کے ساتھ ٹیم بھی ینگ ہے، سب کو چاہیے کہ بابر اعظم کو موقع دیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پلیئرز پر اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، فخر زمان کل تک پاکستان کا ہیرو رہا ہے، میری نیک خواہشات بابر اعظم کے ساتھ ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میری دعائیں ہمیشہ پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں میں کم بیک کریں گے۔سرفراز احمد نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور وسیم خان نے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا کہا ہے۔قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے میچ سے متعلق سندھ کی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے کہا کہ سندھ کے لیے اگلا میچ بہت اہم ہے، پچھلا میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اب تک میچ جیت نہیں پائے لیکن کوشش ہوگی کہ آخری 4 میچز جیتیں۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

error: Content is protected !!